گتے سے بنے نقلی ٹریفک پولیس اہلکار ’’قانون کے رکھوالے‘‘

ٹیکساس(بولونیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کیلئے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کر دئیے۔ اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کارسواروں کوتیزرفتاری سے روکنے کیلئےانوکھا اقدام اُٹھایا گیا ہے،سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی کھڑے کردئیے گئے جنہوں نے ہاتھوں میں رفتارچیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔کارسوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کارکودیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہلکار سمجھ کر کار کی رفتار کم کر لیتے ہیں یعنی گتے کے پولیس اہلکار اصل میں قانون کے رکھوالے بن گئے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے عوام کو تیز رفتاری سے روکنے کیلئے گتے سے بنے ’’ٹریفک پولیس اہل کار‘‘ مرکزی شاہراہوں پر نصب کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں