ہندوستان سندھ طاس معاہدے کا معاملہ حل کرنے پر آمادہ

اسلام آباد(بولونیوز)ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنے کی اجازتم فیصل واوڈا کی تین رکنی ٹیم کوروانگی کی ہدایت دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیرفیصل واوڈا کی کوششوں سے بھارت انڈس واٹرٹریٹی تنازع حل کرنے پرآمادہ ہو گیا ہے۔ہندوستان نے پاکستان کی درخواست پر چناب بیسن میں منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد فیصل واوڈا نے 3 رکنی ٹیم کو بھارت روانگی کی ہدایت کر دی ہے، وفد کی قیادت کمشنر انڈس واٹر کریں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے فیصل واوڈا نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی ٹیم کو معائنہ کے لئے روانگی کی ہدایت کر دی ہے، خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں