آصف زرداری،فریال تالپورکیخلاف ریفرنسز دائرکئے جانے کا امکان

اسلام آباد(بولونیوز)منی لانڈرنگ اسکینڈل میں آصف علی زرداری اورہمشیرہ فریال تالپورکے خلاف ریفرنسزجلد احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے، سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات نیب کے سپرد تھیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ اسکینڈل نیب کو منتقل کئے جانے کے بعد آصف علی زرداری اور ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف جلد ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے 7 جنوری کوچیف جسٹس نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کامعاملہ نیب کوبھجوادیا تھا اور ہدایت کی نیب2ماہ کےاندرتحقیقات مکمل کرے ، نیب اگرچاہے تو اپنے طور پر ان دونوں کوسمن کرسکتی ہے۔چیف جسٹس نے مرادعلی شاہ اوربلاول بھٹو کانام جےآئی ٹی رپورٹ اورای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیتے ہوئے کہا تھا کہ جےآئی ٹی کاوہ حصہ حذف کردیں ، جس میں بلاول کانام ہے۔اس سے قبل سپریم کورٹ نے آصف زرداری،فریال تالپورکو جمعہ تک جواب جمع کرانےکی مہلت دی تھی اور عدالت نے 172افرادکےنام ای سی ایل میں شامل کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے نام ای سی ایل شامل کرنے پرنظر ثانی کاحکم دیاتھا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نےجےآئی ٹی میں شامل172افراد کی فہرست جاری کی تھی اور سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام جعلی اکاؤنٹس کیس میں ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے تھے۔خیال رہے احتساب عدالتوں میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماوں کیخلاف نیب ریفرنس اورانکوائریز جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں