عمران خان چوروں لٹیروں کے خلاف کھڑے ہیں

لاہور(بولونیوز)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان چوروں لٹیروں اور نوسر بازوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قائد اور اس کی ٹیم پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کررہی ہے، نیب کی پیشیوں پر وکٹری بنانے والے چوروں کو نشان عبرت بنائیں گے۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک میں کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں ہے، چوروں لٹیروں کا احتساب جاری رہے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیال رہے کہ گذشتہ دنوں فیاض‌ الحسن چوہان نے کہا تھا کہ عمران خان کو اناڑی کہنے والوں کے اپنے باپ اور تایا عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور خود حمزہ جیل، حوالات اور عدالت کےچکرلگا رہے ہیں، اس پرکہتےہیں عمران خان صاحب اناڑی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں