ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث شخص گرفتار

پشاور(بولونیوز)ایف آئی اے خیبر پختونخوا نے کارروائی کرتے ہوئے ہنڈی حوالہ میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم کے اکاؤنٹ سے ایک ہزار ملین روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کارروائی کی گئی جس میں ہنڈی حوالہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث علی رحمان نامی شخص کو گرفتار کیا گیا،علی رحمان کے اکاؤنٹ سے ایک ہزار ملین روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ایف ایم یو کی ہدایات پر کی گئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں