کراچی،سابق گورنرسندھ محمدزبیرپرحملے کی کوشش

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر محمد زبیر کو مسلح کار سوار ملزمان کی جانب سے روکنے کا واقعہ، سابق گورنرکو واقعے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقہ پولیس سابق گورنر سندھ کی رہائشگاہ پہنچ گئی جبکہ مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیرکے مطابق رات ساڑھے 11 بجے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر واپس آرہے تھے کہ صبا ایونیو کے قریب کار سوار تین ملزمان نے ان کی گاڑی کوروکا،گاڑی روکنے کے بعد مسلح ملزمان نے سابق گورنرسندھ پر اسلحہ تانا اور حملے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع کے بعد علاقہ پولیس سابق گورنر سندھ کی رہائشگاہ پہنچی اور واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، دوسری جانب ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مسلسل دو مہینے سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں