اینٹی نارکوٹیکس فورس کی کارروائی،2000 کلومنشیات برآمد

کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان اینٹی نارکوٹیکس فورس کی پنجپائی میں کارروائی، گاڑی سے 2 ہزارکلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔اے این ایف ذرائع کے مطابق نارکوٹیکس فورس نے خٖفیہ اطلاع پرنوشکی سےکوئٹہ آنےوالی پک اپ پرکوئٹہ کی تحیصل پنجپائی میں چھاپہ مار کر اسمگل کی جانے والی 2 ہزار20 کلو حشیش برآمد کر لی، تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےگاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے جسکی تلاش کی جا رہی ہے۔اے این ایف کےعملے نے منشیات اور گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں