تیمرگرہ میں پولیس وین میں گرفتارملزم فائرنگ سے ہلاک

لوئردیر(بولونیوز)لوئردیرکے ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں پولیس وین کے اندر گرفتار ملزم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب سے تعلق رکھنے والے ملزم عمر نے گزشتہ مہینے لوئر دیر کے دیہاتی علاقے لقمان بانڈہ کی رہائشی لڑکی سے مرضی کے شادی کی تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقتول کو آج عدالت سے واپسی پر لڑکی کے سسر ملزم بخت شاہ زیب نے بھرے بازار میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم بخت شاہ زیب کو پستول سمیت گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں