موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے،چوہدری نثار

اسلام آباد(بولونیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کی تردید اور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کوکارکردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے، تاہم حکومت باتیں کم اورکام پرزیادہ توجہ دے۔چوہدری نثارعلی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح پیغام دینے پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی جبکہ کہا کہ موجودہ حکومت کا شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے عمران خان کو غیر روایتی وزیراعظم بننے کا مشورہ دیا جبکہ حالیہ ملنے والی امداد کا کریڈٹ کسی اور کو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں