جے آئی ٹی کی بدنیتی ظاہر،سپریم کورٹ میں انصاف کا بول بالا ہوگیا

کراچی(بولونیوز)مشیراطلاعات سندھ مرتضی کا کہنا ہے کہ الزامات بے بنیاد،جے آئی ٹی کی بدنیتی ظاہر ہوگئی، آج سپریم کورٹ میں انصاف کا بول بالا ہوگیا، پیپلزپارٹی کے خلاف سیاسی مقدمات بنائے گئے۔۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جو لوگ اخلاقی بنیادوں پر استعفی مانگ رہے تھے ان میں اتنی جرات ہونی چاہیئے کہ آج کے فیصلے پر خود مستعفی ہوجائیں، گرفتاریوں کی پیش گوئی کرنیوالے غلط ثابت ہوگئے، آج ان کے گھروں میں صف ماتم ہوگا، وفاقی حکومت کو سوچ بچار کرنی چاہیئے اور اپنے کام پر توجہ دینی چاہیئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی کوئی عدالت یا ادارہ ہمیں بلائے تو ہم حاضر ہوں گے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں اور عدالتی فیصلوں کا احترام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں