پشاورپولیس کی کارروائی،آئس فیکٹری سیل کردی گئی

پشاور(بولونیوز)قاضی کلے میں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہے مکان میں قائم کی گئی آئس فیکٹری سیل کردی۔ فیکٹری میں آئس اوردیگرمنشیات تیار کی جاتی تھیں۔ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ کروڑوں مالیت کے 15 کلو ائس اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن نے کہا کہ 7 ہزار سے زائد نشہ آور انجیکشنز ، 50 ہزار سے زائد ایکٹیسی نشے کی گولیاں جبکہ 4 کلو گرام چرس ، دو ہزار سے زائد انجیکشن کی خالی بوتلیں بھی برآمد کرلیں گئیں۔ جاوید اقبال نے کہا کہ فیکٹری سے منشیات اندرون و بیرون ملک اسمگل کی جاتیں تھی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والے شخص کی معلومات لے رہے ہیں جبکہ گاڑی کے مالک کے بارے میں بھی پتہ چل گیا ہے لیکن ابھی کنفرم نہیں کہ وہ ملوث ہے یا نہیں، تاہم گاڑی کے مالک کے بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں