اسکرپٹ سننے سے قبل ہی فلم سائن کردی

ممبئی(بولونیوز)بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا شمار آج ہندی سینما کی سب سے کامیاب اور بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو ہر فلم ساز کی پسند بنتی جارہی ہیں۔سب ہی جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ آج جس مقام پر موجود ہیں، انہیں یہاں تک پہنچانے میں سب سے بڑا ہاتھ بولی وڈہدایت کار کرن جوہر کا ہے،جنہوں نے سب سے پہلے عالیہ بھٹ کواپنی 2012 کی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ میں کاسٹ کیا۔اسٹو ڈنٹ آف دی ایئر کے بعد عالیہ بھٹ کرن جوہر کی کئی فلموں کا حصہ بنیں اور اب وہ بہت جلد کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات اور پروڈکشن دونوں کرن جوہر کررہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلم ’تخت‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال ہوگا، جس میں بولی وڈ کے کئی نامور اداکار موجود ہیں۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، کرینہ کپور خان، عالیہ بھٹ، جھانوی کپور، ویکی کوشل، بھومی پڈنیکر اور انیل کپور موجود ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کو فلم ’تخت‘ کی کہانی تک کا معلوم نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی دے

اپنا تبصرہ بھیجیں