قادر خان کی نماز جنازہ میں کوئی اداکار شریک نہ ہوا

ممبئی(بولونیوز)بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار قادر خان سال نو کے موقع پر یکم جنوری کو کینیڈا میں 81 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق 81 سالہ قادر خان نے اپنی نصف سے زائد زندگی فلموں کو دی، تاہم حیران کن طور پر ان کی نماز جنازہ میں ایک بھی فلمی شخصیت نے شرکت نہیں کی۔اگرچہ ماضی میں بھی بولی وڈ اداکاروں اور دیگر شخصیات کی آخری رسومات میں کچھ اداکاروں اور شخصیات نے شرکت نہیں کی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ قادر خان کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھی اداکاروں نے بھی ان کی نماز جنارہ میں شرکت نہیں کی۔اگرچہ بولی وڈ شخصیات نے قادر خان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر تعزیتی بیانات بھی جاری کیے اور قادر خان کو بڑا اداکار بھی قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں