اپنی بیوی اور خواتین کو سٹارز کی بہت عزت کرتا ہوں،شاہ رخ

ممبئی(بولونیوز)اداکارشاہ رخ خان نے می ٹو مہم پر بات کرتے ہوئے کہا میں اپنی اہلیہ گوری خان اور اپنے ساتھ کام کرنیوالی کو سٹارز کی بہت عزت کرتا ہوں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارشاہ رخ خان نے می ٹو مہم پر بات کرتے ہوئے کہا میں اپنی اہلیہ گوری خان اور اپنے ساتھ کام کرنیوالی کو سٹارز کی بہت عزت کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ میں چل رہی می ٹو مہم پر بات کرتے ہوئے کہا میں تین چیزوں پر یقین رکھتا ہوں عزت، عزت اورعزت۔ شاہ رخ خان نے کہا وہ اپنے بڑے بیٹے آریان کو بھی خواتین کی عزت کرنے کی نصیحت کرتے ہیں، کنگ خان نے اپنی بیوی اوربیٹی کے بارے میں کہا کہ میری شادی کو30 سال ہوگئے ہیں لیکن میں نے آج تک اپنی بیوی کے پرس میں نہیں دیکھا، میری بیوی جب کمرے میں ہوتی ہے تو میں دروازہ کھٹکھٹا کر اندر جاتاہوں اور اپنی بیٹی کے ساتھ بھی میرا یہی رویہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں