لگتا ہے 31 دسمبرکوآصف زرداری گرفتارہوجائیں گے،وکیل لطیف کھوسہ

لاہور(بولونیوز)پیپلزپارٹی کےرہنما اورسابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کلپ لیک ہو گئی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لگتا ہے آصف علی زرداری 31 دسمبر کو گرفتار ہو جائیں گے کیونکہ جے آئی ٹی رپورٹ نے سب کچھ کھول کر رکھ دیا ہے اور16 ریفرنسز دائر کرنے کی سفارش کی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا نمائندوں نے لطیف کھوسہ سے آڈیو کلپ سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے تردید نہیں کی تاہم یہ کہہ کر بات گول کر گئے کہ گرفتاری کی افواہیں تو 24 دسمبر کو بھی تھیں جس طرح 24 دسمبر گزر گیا 31 دسمبر بھی گزر جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں