انشاءاللہ وکلاء اتحاد اورانکی کاوشیں ضروررنگ لائیں گی،سہیل بیگ نوری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 2019 کے سلسلے میں عہدہ صدر کے امیدوار سہیل بیگ نوری کی وکلاء کے مختلف طبقہ ہائے فکرکی جانب سے حمایت کا سلسلہ جاری ہے-اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ ممتازقانون دان خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ نے بھی اپنے ہم خیال وکلاء کے ساتھ سہیل بیگ نوری کی حمایت کا اعلان کردیا ہے-اس موقع پر ایچ آراین ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے سہیل بیگ نوری نے خواجہ شمس الاسلام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ وکلاء اتحاد اورانکی کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی اور اس بار الیکشن تبدیلی کا تازیانہ لے کر آئے گا-انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہوکروکلا کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں گے اوریہ خدمت ہر وکیل محسوس کریگا-سہیل بیگ نوری نے کہا کہ وہ جلد وکلاء برادری کے لئے اپنے منشورکی تفصیلات کا اعلان کریں گے جس سے یقینا وکلاء برادری کی محرومی کا خاتمہ ہوگا-

اپنا تبصرہ بھیجیں