سپریٹنڈنٹ آف پولیس میرپورخاص،فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح

میرپورخاص(بولونیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جناب ڈاکٹر کلیم امام صاحب کی کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ صاحب نے ضلع پولیس کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا ، جس کے بعد ایس ایس پی میرپورخاص نے آئے ہوئے مریضوں سے بات چیت کی اور ان کی امراض کے بارے میں دریافت کیا، بعد ازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ہسپتال کے مختلف شعباجات کا معائنہ کیا اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص عابد علی بلوچ صاحب کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام صاحب کی ہدایات پر کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے سے عام عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں میں کمی لائی جاسکتی ہے اور یہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہمارے لیئے ایک بہتریں موقع ہے، جس کے بعد ایس ایس میرپورخاص عابد علی بلوچ صاحب نے بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کی انتظامیہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کا شمار میرپورخاص کے بہتریں ہسپتالوں میں ہوتاہے اور ہم بھٹائی ویلفیئر ہسپتال کے تعاون کے ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ـ

اپنا تبصرہ بھیجیں