ماتلی پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتارپسٹل برآمد

بدین(بولونیوز)ماتلی پولیس نے کارروائی کرکہ روپوش ملزم کوگرفتار کرلیاملزم کے قبضے سے ایک پسٹل اور03 رائونڈ برامد کرلیا-ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کے احکامات پر ضلعے بھر میں روپوش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-ماتلی پولیس نے دوران گشت پھلکارا ماتلی روڈ نزد آئل فیلڈ لنک روڈ پر کاروائی کر کہ روپوش ملزم نامی سنی ولد جام گھلو سکنہ تحصیل مٹیاری کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے ایک پسٹل 30بوراور03 عدد رائوند برآمد کر لیے۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ماتلی پہ آرمس ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔گرفتار ملزم درج ذیل مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں