ویرات کوہلی آمدنی میں تمام بھارتی کرکٹرز سے آگے

نئی دہلی(بولونیوز) بھارتی کپتان ویرات کوہلی آمدنی میں اپنے ملک کے تمام کھلاڑیوں سے آگے نکل گئے جس سے وہ اپنے ملک کے سب سے زیادہ دولت کمانے والے دوسرے سیلیبرٹی ہیں تاہم پہلا نمبر سلمان خان کا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی آمدنی کے میدان میں مہندرا سنگھ دھونی اورسچن ٹنڈولکر سے بھی آگے نکل گئے ہیں، حقیقت تو یہ ہے کہ 2017 کے مقابلے میں رواں برس ان کی آمدنی دگنی ہوگئی، وہ اپنے ملک کے دوسرے سب سے زیادہ دولت کمانے والے سیلیبریٹی بھی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سال ان کی آمدنی228.09 کروڑ روپے رہی،اس فہرست میں ٹاپ پربالی وڈ اداکارسلمان خان 235.25 کروڑ روپے کیساتھ موجود ہیں، دھونی (101.77کروڑ) پانچویں اور سچن ٹنڈولکر (80کروڑ) نویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں