ابوظہبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی(بولونیوز) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔ کپتان ولیمسن اور ایچ ایم نکولس نے 55 ویں اوور تک سکور 148 تک پہنچا دیا۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے 26رنز 2 وکٹ سے ادھوری دوسری اننگز کا آغاز کیا۔37 کے اسکورپرسومرویلے 4رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔ روز ٹیلر 60 کے مجموعی سکور پر شاہین آفریدی کی گیند پرکیچ آؤٹ ہوگئےانہوں نے 22 رنز بنائے۔ جس کے بعد ولیمسن اور ایچ ایم نکولس نے طویل شرکت کے دوران 55 ویں اوور تک سکور 148 تک پہنچا دیا۔ ولیمسن نے 80 اور نکولس نے 33 رنز بنائے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنائے تھےجب کہ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز بنانے تھے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے 274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں