ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم کی بےعزتی کردی، ویڈیو وائرل

بیونس آئرس(بولونیوز)ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کی بے عزتی کر دی، اس موقع پر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے ابھرے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ارجنٹائن میں 30نومبرکو2روزہ دنیا کی20 بڑی معاشی طاقتوں کی تنظیم جی 20 اجلاس ہوا،اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔ ترک صدر اپنی اہلیہ ایمن اردوان کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔ دوران اجلاس فوٹو سیشن کے دوران ترک خاتون اول اور بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے ہیں تاہم جیسے ہی بھارتی وزیراعظم نے ایمن ار د گان کی طرف دیکھا ترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔ ترک خاتون اول کی جانب سے اپنی بے عزتی کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔یاد رہے ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ترک خاتون اول کی بھارتی وزیر اعظم کو نظر انداز کرنے اوران کی بے عزتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں