انوشکاشرماامیدسے ہیں،خبروں کی تردیدکردی

ممبئی(بولونیوز)بالی وڈ اداکارہ انوشکاشرما اور کرکٹر ویرات کوہلی گزشتہ سال ہی شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم اب میڈیا میں اداکارہ کے اُمید سے ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ سال بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں،انوشکا نے امید سے ہونے کی خبروں کی تردید کر دی، انھوں نے کہا کہ یہ غیر ضروری باتیں ہیں جوکہ کبھی نہیں چھپ سکتیں۔آپ شادی کوراز میں رکھ سکتے ہیں لیکن امید سے ہونے کو کبھی نہیں چھپا سکتے ۔لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی لکھ دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ میڈیا لوگوں کو اُمید سے ہونے سے قبل ہی ماں بنا دیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں