عاطف اسلم کے ’’بارہ بجے ‘‘کا ٹیزر جاری

لاہور(بولونیوز)گلوکار عاطف اسلم کے نئے گیت بارہ بجے کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس کے بعد شائقین اس کے ریلیز ہونے کا انتظار بے چینی سے کر رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم کی ویڈیو ذیشان پرویز نے پروڈیوس کی ہے جسے 12 دسمبرکو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عاطف نے فلموں کیلئے بھی متعدد گانے گائے ہیں، انھوں نے پاکستانی فلموں کے علاوہ بالی وڈ کیلئے بھی گایا۔ ان کے گائے میں اگر ،سہمی ہے دھڑکن ،محبوب کوپا کرسمیت متعدد گانے شائقین میں بہت مقبول ہیں۔گلوکار عاطف اسلم نے امریکی گلوکار آکون کے ساتھ بالی وڈ فلم تم بن ٹو میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں