اب تک معلوم نہ ہوسکا شہباز شریف نے کیا کیا ہے،مریم اورنگزیب

لاہور(بولونیوز) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے 2 سال سے پیشیوں پر پیشیاں بھگت رہے ہیں، اب تک معلوم نہیں ہوسکا کہ شہباز شریف نے کیا کیا ہے،شہبازشریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑکاحصہ ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم ورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے کام کی مثالیں دی جاتی تھیں، شہباز شریف کینسر کے مریض رہے ہیں ان کا چیک اپ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا 100 دن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی ہے، علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں