قبل ازوقت انتخابات،عوام نے خوشی کا اظہار کیا،نوازشریف

اسلام آباد(بولونیوز) نواز شریف کا کہنا ہے قبل از وقت انتخابات کی بات پر عوام نے خوشی کا اظہار کیا، عوام خوش ہے کہ جلد ہماری جان چھوٹنے والی ہے،مسلم لیگ ن قبل ازوقت انتخابات کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے صحافیوںسےغیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا53 حلقوں میں جیت کا مارجن مسترد ووٹوں سے کم ہے، فافن رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ 53 حلقوں میں دھاندلی ہوئی، ہم سنجیدہ سیاست کے قائل ہیں-ادھرالعزیزیہ اور ایون فیلڈ کی طرح ایک بار پھر نواز شریف نے دفاع پیش نہ کیا اور کہا دفاع میں کچھ پیش کرنے کی ضرورت نہیں،استغاثہ میرے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا،میں استغاثہ سے صرف 4سوالات پوچھناچاہتا ہوں، استغاثہ بتائیں کہ کیابیرون ملک جائیداد کا کنٹرول میرے پاس رہا؟یہ بھی بتائے کہ بے نامی دار کا مقصد کیا ہے ؟ استغاثہ مندرجہ بالا الزامات پر شواہد پیش کرے، حسین اور حسن نواز کے میرے زیر کفالت ہونے کا بھی ثبوت نہیں، استغاثہ بار ثبوت منتقلی ثابت کرنے میں بھی ناکام رہا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے کہا پاکستان کا بیٹا ہوں، اس کے ذرہ ذرہ سے پیار ہے، مجھے فخر ہے کہ تین دفعہ پاکستان کا وزیراعظم بنا، پاکستانی عوام کا مشکور ہوں جنہوں مجھ پراعتماد کیا،سیاست میں میرے خاندان اور کاروبار کونشانہ بنایا گیا، مجھ پر لگائے گئے سارے کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں، میرا کسی قسم کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں