مریم اورنگزیب جھوٹی خاتون ہیں، کسی سے مخلص نہیں ، عطاالحق قاسمی

اسلام آباد(بولونیوز)سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں،مریم ا و ر نگزیب کومیرا پتا تھانہ کسی صحافی کا،فیصلے پراپیل کروں گامسترد ہوئی توجیل جاؤں گا۔تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ٹی وی عطا الحق قاسمی نے مریم اورنگزیب پر سنگین الزامات عائد کردیئے اور کہا مریم اورنگزیب جھوٹی ہیں کسی سے مخلص نہیں ، انھوں نے مریم اورنگزیب نےمیرےخلاف جھوٹا کیس بنایا، کچھ نہ ملا تو میرے خلاف پروگرام کے بجٹ کا کیس بنادیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عطاالحق قاسمی کا کہنا تھا کہ پروگرام کےپروموتک کاخرچہ میرے کھاتےمیں ڈالاگیا، استعفے میں بتایاتھاکہ ان لوگوں کی وجہ سےمستعفی ہورہاہوں،کچھ اوربھی پردہ نشین ہیں جنہوں نےگنداچھالا۔سابق ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا استعفےسےپہلےنوازشریف کولکھا ، ٹولےنےرکاوٹیں ڈالیں،مریم اورنگزیب کومیرا پتا تھا نہ کسی صحافی کا،چیئرمین بننےسےانکار کیا،پرویزرشید کے کہنے پرحامی بھری، پر و یز ر شید عظیم ہے،ساراملبہ خود پر لے کر نوازشریف کوبچالیا۔ان کا کہنا تھا کہ بطورچیئرمین میرےپاس کوئی انتظامی اختیارنہیں تھا، کچھ لوگ نوازشریف کو پھنسانا چاہتے تھے، فیصلےپراپیل کروں گامستردہوئی تو جیل جاؤں گا-

اپنا تبصرہ بھیجیں