چینیوں کے ساتھ کام کرنےوالے پاکستانی ملازمین کی ازسرنو تصدیق کا فیصلہ

کراچی(بولونیوز)شہرِقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اعلی سطحی اجلاس میں سی پیک منصوبوں اور چینیوں کے سیکورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں منعقد ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ چینیوں کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی ملازمین کی از سرِ نو تصدیق کرائی جائے گی۔سی پیک منصوبوں کی سیکورٹی پر مامور اسپیشل سیکورٹی یونٹ کو جدید ہتھیاردینے کی سفارشاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) منصوبوں اور چائنیز کے ساتھ کام کرنے والوں کی سیکورٹی کلیئرنس ہوگی۔اجلاس میں چائنا پاکستان اکانومک کوریڈور کے منصوبوں کی سیکورٹی پر مامور اسپیشل سیکورٹی یونٹ کو جدید ہتھیار دینے کی بھی سفارش کی گئی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سیکورٹی اہل کاروں کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،جب کہ اسپیشل سیکورٹی یونٹ کوسفری اوررہائشی سہولتیں بھی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں سفارش کی گئی کہ سی پیک، چائنیز سیکورٹی اور پولیس کے لیے پولیس پیٹرولنگ بوٹس خریدی جائیں، پولیس پیٹرولنگ بوٹس ساحلی علاقوں میں سیکورٹی کی ذمہ داری ادا کریں گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں