شیخ رشید کے ساتھی میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک

لاہور(بولونیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھی اور عوامی مسلم لیگ پنجاب کے صدر میاں قدیر پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے اور ان کی لاش کار میں لے جاتے ہوئے تین لڑکے پکڑے گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ہربنس پورہ کے رہائشی میاں قدر رات ساڑھے دس بجے اپنی کارمیں بیوی ثمینہ کولیکرشادی ہال گئے اوروہاں چھوڑ کرواپس چلے گئے۔رات1بجے کے قریب بھائی گیٹ پولیس نے ایک مشتبہ کار کوروکا جس میں میاں قدیرکی لاش برآمد ہوئی، کارمیں شہزاد، رحیم اور احسان موجود تھے مذکورہ تینوں لڑکوں نے پہلے میاں قدیر کو اپنا باپ ظاہر کرنے کی کوشش کی پھر کہنے لگے کہ سڑک پر حادثہ ہواہے ہم ہسپتال لے کر جارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گیا جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق میاں قدیر کی موت 2 گھنٹے پہلے ہوچکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں