ابوظہبی ٹیسٹ،پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز پر آؤٹ

ابوظہبی(بولونیوز) نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز بنا لیے جب کہ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید48رنزدرکار ہیں۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے274 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 348 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد قومی ٹیم کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل تھی۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے فیصلہ کن میچ کے تیسرے روز پاکستان نے ایک سو انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی اور پوری ٹیم تین سو اڑتالیس رنز بنا سکی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اظہر علی نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے ایک سو چونتیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کا کامیابی سے ساتھ دینے والے اسد شفیق نے بھی اپنی سنچری مکمل کی، وہ ایک سوچار رنز بنا کرمیدان بدر ہوئے۔حارث سہیل 34، کپتان سرفراز احمد 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیبیو ٹیسٹ کھیلنے والے سمرویلی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں لیں۔پہلی اننگز میں دو سو چوہتر بنانے والے کیویز چوہتر رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری باری میں اِن ایکشن ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی تھی، پاکستان کی جانب سے بلال آصف نے 5، یاسر شاہ 3، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں