پولیس کی لیاقت آباد میں کارروائی،4 ڈکیت گینگ گرفتار،اسلحہ برآمد

شریف آباد(بولونیوز)پولیس کیایف سی ایریالیاقت آبادمیں کاروائی4رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،تفصیلات کے مطابق ڈکیت گروہ سے 4پستول اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا-ملزمان شہزاد عرف بجو ،سمیع اللہ ،بابر علی اور عاقب عرف عبدالله شامل ہیں-پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان ماضی میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں پولیس مقابلہ اور دیگر جرائم میں گرفتار ہو چکے ہیں-ملزمان ایف سی ایریا کے کے رہائشی ہیں ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے-مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں