سیف علی خان کی بیٹی پہلی فلم کی ریلیزسے قبل ہی اسٹاربن گئی

ممبئی(بولونیوز) بالی ووڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی پہلی فلم یوں تو رواں ماہ ریلیز ہو گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے چھوٹے نواب کی صاحبزادی سارہ علی خان پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی سٹار بن گئی ہیں۔ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدار ناتھ‘ رومانٹک ٹریولنگ فلم ہے جس میں ان کے ساتھ سوشانت سنگھ راجپوت رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔سارہ علی خان ان دنوں ٹی وی شوز میں بھر پور شرکت کر رہی ہیں جبکہ ان کی فین فالونگ بھی بڑھ چکی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں