اجے دیوگن نے اپنی بیوی کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا

ممبئی(بولونیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ و اداکارہ کاجول کو عمر رسیدہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق شو کافی ود کرن کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں اجے دیوگن نے کاجول سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ کاجول بڑھاپے میں کیوں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی ہیں اور پوسٹ کرنے سے پہلے گھنٹوں انہیں ایڈٹ کرتی ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شو کے دوران ردعمل میں کاجول نے تنگ آ کر جواب دیا کہ بڑھاپا میرا تو نہیں ہے تمہارا بڑھاپا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں