پریانکا کوشادی میں آتش بازی اورگھڑسواری کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی(بولونیوز)بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے خود سے 11 سال کم عمر امریکی گلوکار نک جونس سے بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھون پیلس میں شادی کی۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے لیے مہمانوں کی آمد 29 نومبر سے ہی ہونا شروع ہوگئی تھی اور ان کی شادی کی تقریبات 30 نومبر سے شروع ہوئیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں نے یکم دسمبر کو عیسائی رسومات کے تحت شادی کی، جب کہ 2 دسمبر کو انہوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی۔اگرچہ دونوں کی شادی کے دوران سنگیت کے پروگرام کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور کئی مداحوں نے انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔تاہم دونوں کو اپنی شادی کے دوران آتش بازی کرنا اور گھوڑوں سمیت ہاتھیوں پر سواری کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں