کشمیرسے متعلق وزیراعظم کا بیان حقیقت پرمبنی ہے،سید علی گیلانی

سری نگر(بولونیوز)کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ کشمیرسے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے۔حریت رہنما نے کہا کہ کشمیر2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے، کشمیر 2 جوہری ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی وجہ ہے۔یاد رہے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کشمیرمتنازع علاقہ ہے، بھارت اپنا ہونے کا جھوٹ بولتا آرہا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک 70 سال سے متفق نہیں ہوسکے ہیں، مذاکرات ہوں گے تب ہی مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکلے گا، امن سے سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا، مسئلہ کشمیر حل ہونے سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کچھ ناممکن نہیں، مسئلہ کشمیر بھی حل ہوسکتا ہے، امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں