پریانکا، نک کی شادی میں بھی سمارٹ فون لے جانے پر پابندی

ممبئی(بولونیوز)اداکارہ پریانکاچوپڑااورنک جوناس کی شادی کی تقریبات کا آغازہوگیاہے جو3دسمبرتک جاری رہیں گی۔رنویراوردپیکا کی طرح اس شادی میں بھی موبائل فون لانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کیلئے امید بھون پیلس کو بک کروایا گیا ہے، جس پر کروڑوں روپے اخراجات آئے ہیں۔ مہمانوں کی خاطر مدارات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور شادی تقریب کو شاندار بنانے کیلئے پیلس کی تزیئن وآرائش کیلئے نامورڈیزائرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔شادی تقریبات 3 دسمبر تک جاری رہیں گی تاہم مہمانوں کو جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان میں سے ایک سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی بھی ہے۔یاد رہے اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی شادی میں بھی فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں