پی ایس ایل فور، ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے کپتان برقرار

پشاور(بولونیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی ہی پشاورزلمی کے کپتان ہوں گے،چیرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان برقرار رکھے جانے کا باضابطہ اعلان کردیا۔جاوید آفریدی نے فیصلے کے متعلق بتایا کہ ڈیرن سیمی کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن ٹوکی فاتح اور تیسرے سیزن میں رنر اپ رہی اور امید ہے کہ سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی سیزن فور میں بھی شاندار کارکردگی دکھائےگی۔جاوید آفریدی نے کہا کہ مصباح الحق کی شمولیت سے ٹیم مزید مظبوط ہوئی ہے۔کھلاڑی کےساتھ ساتھ مصباح الحق کی مو جو دگی جہاں سینیراورنوجوان کرکٹرز کے لیے فائدہ مند ہوگی وہیں کپتان سیمی کوبھی مصباح الحق کے تجربے سے بھرپود مدد ملے گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کوپاکستان سپر لیگ سیزن ٹو کی فاتح اور سیزن تھری کی رنراپ ٹیم پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ فور کے لیے مضبوط ٹیم کا چناؤ کر لیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے ڈرافٹس میں سابق کپتان مصباح الحق ڈائمنڈ کٹیگری میں بطور کھلاڑی زلمی فیملی کا حصہ بنے جبکہ ویسٹ انڈیز کے سپراسٹاراورٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بڑا نام کیرون پولارڈ پلاٹینم کٹیگری میں پشاور زلمی ٹیم کا حصہ بنے. پشاور زلمی اسکواڈ میں وہاب ریاض, حسن علی , کیرن پولارڈ, کامران اکمل , ڈیرن سیمی, مصباح الحق . لیام ڈاسن , ڈیوڈ ملان , عمر امین , عمید آصف, خالد عثمان , وین مڈسن, صہیب مقصود, جمال انور, ثمین گل , نبی گل, وقاع سلام خیل, کرس جارڈن , ابتسام شیخ اور سمیع اللہ شامل ہیں. ڈرافٹس کے موقع پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی, صدر پشاور زلمی ظہیر عباس،ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم،مینجر ارشد خان،کامران اکمل اور وہاب ریاض موجود تھے-اس کے علاوہ ترکی کے تین کرکٹرز بھی ڈرافٹس کے موقع پر پشاور زلمی کے ہمراہ موجود تھے. جن میں تناہن تران, یگمر تسدیلین اور مہمت سرت شامل تھیں. یہ کرکٹرز پی ایس ایل فور میں بھی پشاور زلمی اسکواڈ کے ہمراہ موجود ہوں گے. پشاور زلمی اور ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ برانچز فیڈریشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کے بعد پشاور زلمی ترکی میں کرکٹ کےفروغ کے لیے کام کرے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں