ابوظہبی ٹیسٹ،پاکستان کی پوزیشن مستحکم،میچ دلچسپ مرحلے میں‌ داخل

ابوظہبی(بولونیوز) پاکستان کی ابوظہبی ٹیسٹ میں گرفت مضبوط ہو گئی قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنا لئے۔ شاہین اپنے حریف کی جانب سے دیئے گئے ہدف 176 سے چند قدم دور ہیں-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیریز کے افتتاحی میچ کے چوتھے روز پاکستان نے سینتیس رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا، 176 کے آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹاپ کے تین بیٹسمین جلد آؤٹ ہو گئے تاہم بعد پاکستانی بلے بازوں نے پوزیشن سنھبال لی، چوتھی وکٹ کے گر جانے سے اظہر علی نے ذمہ دارانہ انداز اپنایا اور رنز کو 130 تک لے گئے۔یاد رہے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 74 رنز کی برتری کی بدولت جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف ملا۔ پہلی اننگز میں قومی بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم صرف 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم 227 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں