رینجرزاورپولیس کی کارروائیاں،23ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمدکرلیا

کراچی(بولونیوز)رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 23 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، منشیات اور بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی ۔سندھ پولیس نے صوبے بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 39 مفروروں اور 17 اشتہاریوں سمیت 122 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے لانڈھی ، کھارادر اور سائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کاشف، فرمان، انور ، محمد یٰسین ، محمد شعیب عرف ببلو، فراز ، شہباز احمد، کامل عرف کامی اور ابرار حسین کو گرفتار کرلیا جوکہ اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔رینجرز نے لانڈھی اورچاکیواڑہ میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ثنا اللہ اور منیر کو گرفتار کرلیا، گرفتارہونے والے ملزم منیر کا تعلق لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ سے جو علاقے میں منشیات فروشی میں ملوث ہے ، گبول ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ہارون کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ۔ادھر کلفٹن انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اویس علی اور علی احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلیے ،ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی شاہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، شاہ لطیف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی ، گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان انس اور اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چھالیہ برآمد کرلی ، ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے چرس برآمد کرلی ، سکھن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان ظفر اور نوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، ایف بی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان زربچہ ، وسیم اور ضیا اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چھالیہ کے 40 بورے برآمد کرلیے۔دوسر ی جانب سندھ پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مختلف کارروائیوں میں 122 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان میں 39مفرور 17 اشتہاری اور دیگر66ملزمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں