لاہور پولیس،ماہ اکتوبرکی کارکردگی کےاعدادوشمار جاری کردیئے

لاہور(بولونیوز)سٹریٹ کرائم،ڈکیتی ،راہزنی کے خلاف کریک ڈاؤن میں89 گینگز کے 220ممبران سے 01کروڑ18لاکھ سے زائد رقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی-شہرمیں خفیہ اطلاعات پرناجائزاسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران423ملزمان سے 28رائفلز،03 کلاشنکوف،02بندوقیں ،392ریوالورز،02 خنجر اور2491 سے زائد گولیاں برآمد۔منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران807ملزمانگرفتار ،13کلو سے زائد ہیروئن ،208کلو سے زائد چرس،04کلوسے زائد افیون اور6170شراب کی بوتلیں برآمد-قمار بازی کے خلاف کارروائی کے دوران 517 ملزمان سے 4لاکھ سے زائد رقم برآمدکر لی گئی-ون ویلنگ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ،گداگری ، پرائس کنٹرول ،فارنر ایکٹ اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر791ملزمان گرفتارکئے گئے-قبحہ خانوں کیخلاف کارروائی کے دوران192ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے-تمام ڈویژنل ایس پیز کو سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے -شہر میں کسی قسم کی اغواء برائے تاوان ،بھتہ خوری یا منظم جرائم کی اطلاع نہ ہے۔شہرمیں امن و امان کی صورت حال کنٹر ول میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں