عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے،شاہ محمود قریشی

ملتان(بولونیوز) وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی ومشکلات کی کمی میں کوشش کریں گے، آسیہ بی بی فیصلے پرنظرثانی اپیل دائر ہوچکی ہے، اس کا فیصلہ عدالت کرے گی، وہ پاکستان میں ہے،وہ بیرون ملک نہیں گئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دورہ چین کے حوالے سے کہا کہ روزگارکی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، شنگھائی میں بین الاقوامی ایکسپو میں وزیراعظم پاکستان کو مدعو کیا گیا، شنگھائی میں 130ممالک کےحکام میں ے7حکام نے خطاب کیا، خطاب کرنے والے 7حکام میں سے وزیراعظم عمران خان بھی تھے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ چین و روس کے صدر نے8 پویلین کادورہ کیا، جن میں ایک پاکستان تھا، چین میں دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال ہوا، برآمدات بڑھانے پر چین سے اچھی پیشرفت ہوئی ہے، اس سال چین کے لیے ہماری برآمدات دگنی ہونے کا امکان ہے۔شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب چین دورے کے بعد معاشی بحران کا تاثرختم ہوجائے گا، ایلس ویلزسے مختلف اسٹیک ہولڈرزکی ملاقات ہوئی، ایلس ویلزسےملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرزور دیاگیا اور امریکا سے انرجی ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پربات ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں