دو مزید سادہ لوح شہری بینک ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئے،18لاکھ سے محروم

جہانیاں(بولونیوز) جہانیاں کا شہری بینک اکاؤنٹ ہیکرز کے ہاتھوں 14 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا۔ دوسرے واقعے میں احمد پور سیال سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر کے اکاونٹ سے بھی ہیکرز نے رقم نکال کر 4 لاکھ سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے شہری 67 سالہ حاجی محمد اکرم کو کال موصول ہوئی کہ بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کوتحفظ دینے کی پالیسی تشکیل دی ہے،اس کا بینک اکاونٹ ا پڈ یٹ کرنا ہے اور وہ پرسنل معلومات فراہم کرے۔ شہری کے انکار پر بینک کی ہیلپ لائن سے کال کر کے ڈیٹا فراہم کرنے کا کہا گیا جس پر ڈیٹا فراہم کر دیا گیا مگر اگلے چند منٹ بعد اکاؤنٹ سے رقم کا صفایا ہو گیا۔ رابطے پر بینک نے مدد سے انکار کر دیا۔ دوسری جانب احمد پور سیال کے سرکاری سکول ٹیچر کے اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 20 ہزار روپے نکال لیے گئے۔ اس طرح مجموعی طور پر بینک ہیکرز نے 18 لاکھ سے زائد رقم بٹور لی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لٹنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ بینک عملہ بھی تعاون نہیں کر رہا جس کے باعث وہ شدید پریشان ہیں۔ شہریوں نے رقم ریکوری کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں