شہبازشریف کی گرفتاری کیخلاف ایک اورانٹراکورٹ اپیل دائر

لاہور (بولونیوز) صدر ن لیگ شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی گئی ہے جس میں نیب کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب کو حراست میں رکھنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق 56 کمپنیز سکینڈل میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو نیب میں حراست میں لے رکھا ہے جس کے خلاف عدالت میں ایک اور انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی ہے جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے جس قانون کے تحت شہبازشریف کو گرفتار کیا وہ ختم ہو چکا، معزز عدالت شہبازشریف کی گرفتاری کالعدم قرار دے ۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے خلاف آشیانہ سکیم میں غیر قانونی ٹھیکوں، خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کیسز میں تحقیقات جاری ہیں جس کیلئے وہ ریمانڈ پر نیب کی حراست مہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں