وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 21 نکاتی ایجنڈے پر غور

اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر چین میں ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کریں گے، اجلاس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ کو سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا، وزیرمملکت داخلہ احتجاج میں ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کے تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017 شائع کرنے کی منظوری دی جائے گی،نجی ایئر کمپنی کواندرون ملک پروازوں کی اجازت دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، قیدیوں کےتبادلے سے متعلق پاک برطانیہ مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی جائےگی، کابینہ مختلف مقدمات میں ملزمان کو حفاظتی تحویل میں لینے کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں