کینجھروجھمپیرکی حدودمیں پرندوں کا غیرقانونی شکار،ایس ایس پی نے نوٹس لے لیا

ٹھٹھہ(بولونیوز)ایس ایس پی ٹھٹہ نے کینجھر اور جھمپیر کی حدود میں آنے والے پرندوں کے غیر قانونی شکار کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ جناب شبیر احمد سٹھار صاحب کے حکم پر پولیس نے کشتیوں پر چڑھ کر پوری کینجھر جھیل کا پرندوں کے شکار گاہون کے خلاف کریک ڈاؤن اور سرچ آپریشن کیا۔یاد رہے کینجھر جھیل میں موجود تمام شکارگاہوں کو مکمل تباہ کردیا گیا اور 2 شکاریوں چاکر ولد حبیب سومرو اور گلاب ولد الھ ڈنو انعامی کو گرفتار کر لیا اور وہاں موجود پرندوں کے جال اور شکار کرنے کا سامان ٹیپ اسپیکر ضبط کرکے آگ لگا دی گئی اور دو شکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے گٹکے کی 200 پڑیاں برآمد ہوئی۔ جبکہ دوسرے ملزمان فرار ہو ہوگئے۔یاد رہے یہ شکاری پرندوں کا شکار کرکے ان کی ٹانگیں توڑ کر ان کو غیر قانونی فروخت کرتے تھے جس کا ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ کے حکم پر سختی سے پرندوں کے شکار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں