گڑھی خیروپولیس کی کارروائی،ملزمان سمیت 2موٹرسائیکلیں برآمد

جیکب آباد(بولونیوز)تھانہ گڑھی خیرو پولیس کی کارروائی ، گرفتار ملزمان سے 02 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد، تصدیق کے بعد مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ایس ایچ او تھانہ گڑھی خیرو امیر علی شاہ بمعہ اسٹاف نے مورخہ 11-10-.2018 کوتھانہ گڑھی خیرو کی حدود سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی، چوری شدہ موٹر سائیکل تصدیق کے بعد اصل مالک سید گلاب شاہ ولد سید عظیم شاہ کے حوالے کردی, اور مورخہ 19-10-.2018 کو تھانہ گڑھی خیرو کی حدود سے چوری کی جانے عمران قمبرانی کی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی، چوری شدہ موٹر سائیکل تصدیق کے بعد اصل مالک عمران علی قمبرانی ولد مختیار علی قمبرانی کے حوالے کردی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں