بدین پولیس نے سفینہ ڈیلرکوگرفتارکرلیا،9450گٹکے برآمد

بدین(بولونیوز)پولیس نے سفینہ ڈیلر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 9450 سفینہ گٹکےبرآمدکرلئے-ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کے احکامات پر ضلعے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-بدین پولیس نے دوران چیکنگ گولارچی بدین مین روڈ نزد گولارچی پولیس چیک پوسٹ پر کاروائی کر کہ سفینہ ڈیلر نامی بلاول ولد غلام نبی ملاح سکنہ لنواری شریف کو سوزوکی سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 9450 سفینہ گٹکے برآمد کرلئے-پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کہ مزید تفتیش جاری کردی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں