سلمان خان دبنگ 3میں اپنی بھانجی علیزے کومتعارف کرائیں گے

ممبئی(بولونیوز) بالی وڈاسٹارسلمان خان دبنگ3میں اپنی بھانجی علیزے کو متعارف کرائیں گے،علیزے سیکنڈ لیڈ رول پلے کریں‌ گی-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علیزے نے فلموں میں انٹری کیلئے بالی وڈ کی نامور کوریوگرافر سروج خان سے رقص کی تربیت بھی لینا شروع کر دی ہے۔ سلمان خان اس معاملے پر کافی سنجیدہ ہیں اور علیزے کی ڈانس پریکٹس دیکھنے وہ دن میں دو سے تین بار ڈانس کلا سز کا دورہ کرتے ہیں، کہا جارہا ہے کہ علیزے مذکورہ فلم میں سیکنڈ لیڈ رول پلے کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں