متنازع علاقوں میں امن کیلئے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے،ملیحہ لودھی

نیویارک(بولونیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی چوتھی کمیٹی سے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے بحالی امن کی فنڈنگ میں صوابدیدی کمی کی مخالفت کی۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بحالی امن مشن کو اسٹاف اور سامان کے لیے مناسب فنڈ درکار ہوتا ہے، صوابدیدی فنڈ کم کرنے سے اس بحالی امن کی کوشش کو نقصان کا خدشہ ہے۔انہوں نے دنیا کے خطرناک ممالک میں پاکستانی امن مشن کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دولاکھ رضا کار اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کوچھیالیس امن مشن میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، عالمی امن کے لیے پاک فوج کے ایک سو چھپن جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ متنازع علاقوں میں امن کے لیے کام کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، متنازع علاقوں میں کام کرنے والے امید اور بہتر مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں