موسیقار ”خواجہ خورشید انور “کی 34ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

سیالکوٹ(عارف محمود) پاکستان کے نامور موسیقار ”خواجہ خورشید انور “کی 34ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔خواجہ خورشید انور 21 مارچ 1912ءکو میانوالی میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے استاد توکل حسین سے موسیقی کی تربیت حاصل کی ۔ 1952ءمیں فلمی صنعت سے وابستہ ہوگئے۔ 18 فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ 1955ءمیں انہوں نے فلم انتظار کےلئے بہترین کہانی نگار، بہترین موسیقار اور بہترین فلم ساز کے صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کئے۔ زہر عشق، گھونگھٹ اور ہیر رانجھا کی موسیقی ترتیب دینے پر انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیا۔ان کا ایک بڑا کارنامہ راگ مالا اور آہنگ خسروی ہے جس کے ذریعہ کلاسیکی موسیقی کے معروف گھرانوں کے 90 راگ محفوظ کردیئے ، خواجہ خورشید انور 30 اکتوبر 1984ءکو اس دنیا سے رخصت ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں