راکھی کا جوابی وار، تنو کیخلاف 50 کروڑ کا دعویٰ دائر کرنیکا اعلان

لاہور(بولونیوز) اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ روز راکھی ساونت کیخلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا تاہم اب راکھی ساونت نے اعلان کیا کہ وہ 10 کروڑ کے ہرجانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک پیغام میں راکھی ساونت نے کہا می ٹو مہم کے ذریعے صرف الزام لگانے والی خواتین کے موقف کو سنا جا رہا ہے ، ان مردوں سے کوئی پوچھ ہی نہیں رہا، انہوں نے ویڈیو میں تنو شری دتہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا الزام الزام بہت کھیل لیا، اب کورٹ کورٹ کھیلتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں